• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 604382

    عنوان:

    شادی میں ہلدی لگانے كی رسم پر حدیث سے استدلال صحیح نہیں؟

    سوال:

    سوال : ہمارے علاقے جمشیدپور میں اک مولانا صاحب نے شادی کے موقع پر جو رسمی ہلدی لگائی جاتی ہے اس کو ثابت من السنة قرار دیتے ہوئے حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی روایت سے استدلال کیا ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے کپڑے پر لگی ہوئی زردی کو دیکھ کر ماجرہ پوچھا تو انہوں نے اپنے نکاح کی خبر دی پھر ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: أولِمْ ولَو بِشَاةٍ۔ معروض کا مقصد یہ دریافت کرنا ہے کہ کیا یہ استدلال صحیح ہے اور رسمِ ہلدی درست ہے ؟

    جواب نمبر: 604382

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 939-623/B=10/1442

     شادی کے موقعہ پر شادی سے پہلے لڑکے یا لڑکی کے بدن پر ہلدی لگانا یہ ہندوانہ رواج ہے، اس کو ثابت من السنة قرار دینا صحیح نہیں۔ حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی روایت سے استدلال کرنا صحیح نہیں، کیونکہ حضرت عبدالرحمن بن عوف کے کپڑوں پر جو زرد رنگ کا اثر تھا وہ ان کی بیوی کے کپڑوں کا رنگ حضرت عبد الرحمن بن عوض رضی اللہ عنہ کے کپڑوں میں آگیا تھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند