عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 3302
ہر بدعت گمراہی ہے (کل بدعة ضلالة) تراویح کو حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ نے بدعت فرمایا۔
ہر بدعت گمراہی ہے (کل بدعة ضلالة) تراویح کو حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ نے بدعت فرمایا۔
جواب نمبر: 3302
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1064/ ج= 1064/ ج
لغت میں ہرنئی چیز کو بدعت کہتے ہیں اور چونکہ تراویح کی نماز میں تمام لوگوں کو ایک نئی جماعت کے ساتھ منسلک کردینا ایک نئی چیز اور ایک نیا طریقہ تھا اسی وجہ سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے لغوی معنی کا لحاظ کرتے ہوئے نعمت البدعة ھذہ فرمایا کہ یہ نیا طریقہ کیا ہی عمدہ طریقہ ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے اس فرمان میں بدعت سے بدعت شرعی مراد نہیں ہے بلکہ بدعت سے اس کے لغوی معنی مراد ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند