عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 8385
میری فیملی کے بہت سے لوگ غیر شرعی عمل میں گرفتار ہیں جو شاید بدعت سے مشابہت رکھتا ہو۔ اس لیے مجھے بتائیں کہ بدعت کیا ہے اور بدعت کس طرح وجود میں آئی۔ بدعت حسنہ اوردوسری بدعت کیا ہے؟ تسلی بخش جواب کی گزارش ہے۔

جواب نمبر: 8385
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1385=228/ل
بدعت کہتے ہیں، ایسا کام کرنے کو جس کی اصل کتاب وسنت اور قرون مشہود لہا بالخیر میں نہ ہو، اوراس کو دین اور ثواب کا کام سمجھ کر کیا جائے، اس معنی کے اعتبار سے بدعت کی کوئی قسم بدعت حسنہ کی نہیں ہوتی، بلکہ سب قبیح ومذموم ہوتی ہے۔ بدعت کے وجود میں آنے کے مندرجہ ذیل اسباب ہیں: (۱) جہالت (۲) غیروں کی تقلید (۳) شہرت پسندی (۴) مداہنت فی الدین یعنی علماء کا غلط اور منکر باتوں پر نکیر نہ کرنا اور چشم پوشی سے کام لینا (۵) اتباع ہویٰ یعنی خواہش نفس کی پیروی کرنا۔ ان میں سب سے اہم سبب جہالت ہے۔ رد رضاخانیت جلد دوم موٴلف حضرت مولانا مفتی محمد امین صاحب پالنپوری استاذ حدیث وفقہ دارالعلوم دیوبند میں بسط وتفصیل کے ساتھ اس کا ذکر موجود ہے، آپ کسی کتب خانہ سے منگاکر اس کا مطالعہ کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند