• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 603131

    عنوان: عقیقہ میں اگر کوئی تحفہ وے تو لینا کیسا ہے ؟ 

    سوال:

    عقیقہ میں اگر کوئی تحفہ وے تو لینا کیسا ہے ؟ مکمل رہنمای کیجیے ۔

    جواب نمبر: 603131

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:552-360/sd=7/1442

     اگر کوئی خوشی اور اظہار محبت کے لیے بچہ کو تحفہ دے ، تو قبول کرنے میں حرج نہیں ہے ؛ لیکن آج کل عقیقے کے موقع پر تحائف کا دینا ایک رسم بن گئی ہے، بعض لوگ اس کو ضروری اور لازم سمجھتے ہیں اور بے جا تکلفات میں پڑتے ہیں، اسراف اور فضول خرچی کرتے ہیں، یہ چیزیں قابل ترک ہیں، ایسی رسومات سے بچنا چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند