عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 148366
جواب نمبر: 148366
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 430-437/B=5/1438
مسجد میں فجر کے وقت فجر سے پہلے لاوٴڈ اسپیکر کے ساتھ بالجہر ذکر کرنا درست نہیں، مسجد میں بہت سے لوگ آکر سنتیں پڑھتے ہیں، کچھ تلاوت کرتے ہیں، کچھ تسبیحات پڑھتے ہیں، زور سے ذکر کرنے کی وجہ سے ان لوگوں کے معمولات میں رکاوٹ پیدا ہوگی اور لاوٴڈ اسپیکر سے ذکر کرنے کی صورت میں ریاکاری اور دکھاوا بھی پایا جاتا ہے۔ ذکر کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں ہلکی آواز کے ساتھ ذکر بالجہر کرلیا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند