• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 602381

    عنوان: رخصت ہوتے وقت داماد یا چھوٹے بچوں کو کچھ پیسے دینا؟

    سوال:

    ہمارے یہاں یہ رواج ہے کہ مہمان رخصت ہوتے وقت داماد یا چھوٹے بچوں کو کچھ پیسے دیتے ہیں جسے ہمارے یہاں ملائی کہتے ہیں اور یہ اکثر سسرالی رشتوں میں لڑکی والوں کے ذمہ سمجھا جاتا ہے نہ دینے پر بسا اوقات اظہار ناراضگی تک بات پہنچ جاتی ہے تو اس ملائی کا شرعا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 602381

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:454-368/L=6/1442

     رخصت کے وقت اگر کوئی بغیر کسی رسم ورواج کی پابندی کے بچوں یا دامادکو کچھ رقم دیدے تو اس میں مضائقہ نہیں؛لیکن اس کو حق سمجھنا اور نہ دینے پر برا سمجھنا غلط ہے ،اس سے احتراز ضروری ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند