• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 158010

    عنوان: عورتوں مشہور چند غلط باتیں

    سوال: سوال: عورتوں میں یہ بات مشہور کہ رات کے وقت جھاڑو دینے ، ٹوٹی کنگھی استعمال کرنے ، ٹوٹی یا بال پڑی ہوئی برتن استعمال کرنے ٹوٹا ہواآئنہ دیکھنے سے گھر میں غربت آتی ہے ۔ رہنماء فرمائیں۔

    جواب نمبر: 158010

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:409-368/M=4/1439

    حدیث میں ٹوٹے ہوئے برتن استعمال کرنے کی ممانعت آئی ہے اس لیے اس کے استعمال سے بچیں تو بہتر ہے، اس کے علاوہ عورتوں میں مشہور دیگر مذکورہ باتیں اغلاط العوام کے قبیل سے ہیں، شریعت میں ان باتوں کی کوئی اصل نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند