• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 148332

    عنوان: محرم كا كھچڑا كھانا كیسا ہے؟

    سوال: محرم میں جو کچھڑا یا حلیم کی دیگ بنتی ہے،اس کو کھانا جائز ہے یا حرام؟ ذرا تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 148332

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 291-236/Sn=4/1438

     

    ماہِ محرم میں کھچڑا تیار کرنا، سبیل لگاکر شربت پلانا، شیرینی تقسیم کرنا جائز نہیں ہے، یہ روافض کی ایجادکردہ رسمیں ہیں، شریعت میں ان کی کوئی اصل نہیں ہے، سنّیوں کو اس طرح کی رسموں میں کسی طرح کی شرکت نہیں کرنی چاہیے، جائز نہیں ہے، نیز اس نوع کا کھچڑا یا شیرینی وغیرہ اگر کوئی پیش کرے تو بالکل نہ کھانا چاہیے؛ بلکہ منع کردینا چاہیے؛ تاکہ غلط رسموں کی کسی بھی طرح کی تائید نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند