• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 602201

    عنوان:

    دادا نے وصیت كی كہ میرے پوتے كا بیٹوں كی طرح جائداد میں حصہ ہے؟

    سوال:

    میرے باپ میرے دادا کی زندگی میں انتقال کر گئے تو میرے دادا نے وصیت کیا کے میرا پوتا کا ( یعنی میں) میرے بیٹے کے جیسا میرے جائداد میں حصہ ہیں اور اس بات کے گواہ میرے دو چچا ہیں، تو میرا سوال یہ ہیں کہ کیا میں اپنے دادا کہ جائداد میں حصہ دار بن سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 602201

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 404-348/M=06/1442

     آپ کے دادا نے اگر اس طرح وصیت کی ہے کہ میرے مرنے کے بعد میری جائیداد میں میرا پوتا بھی میرے بیٹے کی طرح حصے دار ہوگا اور دادا کے ورثہ میں دو چچا بھی ہیں اور وہ اس وصیت کو تسلیم کرتے ہیں تو دادا کی مذکورہ وصیت معتبر ہے، اگر دادا کا انتقال ہوچکا ہے اور دادا کے انتقال کے وقت آپ کی دادی پھوپھی وغیرہ میں سے کوئی بھی حیات نہیں، صرف دو چچا وارث ہیں تو دادا مرحوم کی کل جائیداد تین برابر حصوں میں تقسیم ہوجائے گی اور آپ تینوں (دو چچا اور ایک آپ) میں سے ہر ایک کو 1-1حصہ مل جائے گا، اور اگر صورت مسئلہ کچھ اور ہے تو واضح فرماکر سوال دوبارہ کرسکتے ہیں یعنی اگر دادا نے یہ نہیں کہا کہ میرے مرنے کے بعد پوتا بھی حصہ دار ہوگا یا چچا کا بیان کچھ اور ہو تو وضاحت کے ساتھ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند