• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 600005

    عنوان:

    كیا سوتیلی اولاد ترکے کی مستحق ہے ؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلے میں کہ ہندہ فوت ہوئیں، وارثین میں عصبہ، ذوی الفروض اور ذوی الارحام کوئی نہیں ، صرف سوتیلے لڑکے اور لڑکیاں (شوہر کی اولاد جو دوسری بیوی سے ہے ) موجود ہیں۔ مرحومہ کا ترکہ ان سوتیلی اولاد کو دیا جائے گا یا بیت المال کو؟ اگر سوتیلی اولاد کو دیں گے تو کس حساب سے ؟ چھ لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں سب سوتیلی؟ فتویٰ مرحمت فرماکر مشکور ہوں۔

    جواب نمبر: 600005

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 47-66/H=02/1442

     ایسی صورت میں مقامی مستند و معتبر علماءِ کرام اصحابِ فتویٰ حضرات کے مشورہ سے غرباء فقراء غیر صاحب نصاب کو ہندہ مرحومہ کا چھوڑا مال دیدیں اگر سوتیلی اولاد میں غرباء غیر صاحب نصاب ہوں تو ان کو بھی دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند