• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 48672

    عنوان: مرحوم کی ایک زوجہ ، ایک بیٹا اور چھ بیٹیاں ہیں تو ملکیت کے کتنے حصے کرنے ہوں گے؟

    سوال: مرحوم کی ایک زوجہ ، ایک بیٹا اور چھ بیٹیاں ہیں تو ملکیت کے کتنے حصے کرنے ہوں گے؟

    جواب نمبر: 48672

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1640-1201/H=12/1434-U بعد ادائے حقوق متقدمہ علی المیراث وصحتِ تفصیل ورثہ مرحوم کا کل مال متروکہ چونسٹھ حصوں پر تقسیم کرکے آٹھ حصے مرحوم کی زوجہ کو اور چودہ حصے مرحوم کے بیٹے کو اور سات سات حصے مرحوم کی چھ بیٹیوں کو ملیں گے۔ زوجہ=۸ بیٹا=۱۴ بیٹی=۷ بیٹی=۷ بیٹی=۷ بیٹی=۷ بیٹی=۷ بیٹی=۷


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند