• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 604013

    عنوان:

    كیا پنشن میں سبھی وارثین كا حق ہےیا صرف بیوی كا؟

    سوال:

    جب آدمی کا انتقال ہوجائے اور اس کے وارثین اپنا اپنا حصة تقسیم کرلے تب اس آدمی کی جو پینشن آتی ہے ، کیا اس پر سبھی وارثین کا حق ہوگا یا صرف بیوی کا؟

    جواب نمبر: 604013

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:791-647/L=9/1442

     پینشن کی حیثیت تبرع اور عطیہ کی ہے اور یہ رقم جس کے نام سے حکومت جاری کرتی ہے وہی اس کا تنہا مالک ہو تا ہے اس میں دیگر ورثاء کا حق نہیں ہوتا ؛ لہذا اگر بیوی کے نام سے پینشن جاری ہو جیسا کہ معمول ہے تو بیوی ہی تنہا اس رقم کی حقدار ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند