• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 36075

    عنوان: اسلام میں عورت کا حصہ کتنا ہے؟ چار بھائی اور ایک عورت ہے۔

    سوال: اسلام میں عورت کا حصہ کتنا ہے؟ چار بھائی اور ایک عورت ہے۔

    جواب نمبر: 36075

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 153=153-2/1433

    عورت سے مراد کیا ہے، یعنی میت سے اس کا رشتہ کیا ہے؟ مرنے والے کی بیوی ہے یا ماں ہے یا بہن ہے یا بیٹی ہے؟ اگر مراد یہ ہے کہ مرحوم کے ورثہ میں چار لڑکے اور ایک لڑکی ہیں تو ترکہ ۹/ حصوں میں منقسم ہوگا، مذکر کو دوہرا اور موٴنث کو ایکہرا حصہ ملے گا، یعنی ہربھائی کو دو دحصے اور بہن کو ایک حصہ ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند