• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 35596

    عنوان: منھ بولی بچی حقیقی بچی نہیں

    سوال: اسلام آباد پولس کوایک غیر معروف جگہ سے ایک بچی ملی تھی․․․․․․․․․․․کمشنر اسلام آباد نے اس بچی کو گود لینے کے سلسلے میں اخبارات میں اعلان دیا، اور تقربیا 375/ لوگوں نے اس کے لیے درخواست دی تھی اور پانچ رکنی پینل میں ان کا انٹرویو بھی ہوچکاہے۔ ہم نے بھی انٹرویو دیا ، وہ ہم میاں بیوی کے انٹرویو سے خوش ہیں۔ ایک دن انہوں نے ہمیں فون کیا اور اطلاع دی کہ آپ اس بچی کواسپتال سے لے جاسکتے ہیں۔ اس بچی کو گود لے کر ہم بہت خوش ہیں۔ ما شاء اللہ ، بچی ساڑھے تین سال کی ہے۔ واضح رہے کہ ہماری کوئی اولاد نہیں ہے۔ جب ہم نے اس کوگود لیا تھا اس وقت وہ چھ دن کی تھی۔ ہم نے اپنے گھروالوں کو بتایا کہ یہ ہماری بچی ہے ، مگر اکثر افراد خانہ اسے قبول نہیں کررہے ہیں اور کچھ نے احمقانہ سوال کیا بھی کیا۔ میرے والدین بھی ہم سے ناخوش ہیں چونکہ ہم نے انہیں اپنے فیصلہ کے بارے میں خبر نہیں کی تھی۔ ہم اسلام آباد میں رہ رہے ہیں اور میرے والدین کراچی میں رہتے ہیں۔ اب کچھ لوگ بہت سے سوالات کرتے ہیں، کیوں؟ براہ کرم، اس پرروشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 35596

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2005=382-12/1432 وہ بچی آپ کی منھ بولی بچی ہے، حقیقی بچی نہیں، اس لیے اسے آپ ہماری بچی نہ کہیں، کیونکہ آپ کا اس کے ساتھ کوئی رشتہ نہیں ہے۔ آپ اسے پرورش کرسکتی ہیں، بعد میں وہ آپ کے مال کا وارث نہیں بنے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند