• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 62518

    عنوان: ایک شخص جس کے والدین زندہ نہ ہوں اور اوالاد لے پالک ہو، اس کے علاوہ ایک بیوی ، ایک بھائی اور چار بہنیں ہوں، مرحوم شخص کے انتقال کے بعد اس کی چار بہنوں میں سے ایک کا انتقال ہوجائے جس کے بچے اور شوہر زندہ ہوں تو کیا مرحوم شخص کی جائداد میں اس کی مرحومہ بہن کے بچوں کا کوئی حصہ ہوگا؟ مرحوم کا جو بھائی ہے اس کا کیا حصہ ہوگا اور اس بھائی کی اولاد لڑکا یا لڑکی کا کوئی الگ سے حصہ ہوگا؟ مرحوم کی جو بہنیں ہیں ان کا کیا حصہ ہوگا اور ان کی اگر اولاد ہیں لڑکا یا لڑکی ان کا بھی کوئی الگ سے حصہ ہوگا؟ مرحوم کی بیوی کا کیا حصہ ہوگا؟ لے پالک اولاد کا کیا حصہ ہوگا؟

    سوال: ایک شخص جس کے والدین زندہ نہ ہوں اور اوالاد لے پالک ہو، اس کے علاوہ ایک بیوی ، ایک بھائی اور چار بہنیں ہوں، مرحوم شخص کے انتقال کے بعد اس کی چار بہنوں میں سے ایک کا انتقال ہوجائے جس کے بچے اور شوہر زندہ ہوں تو کیا مرحوم شخص کی جائداد میں اس کی مرحومہ بہن کے بچوں کا کوئی حصہ ہوگا؟ مرحوم کا جو بھائی ہے اس کا کیا حصہ ہوگا اور اس بھائی کی اولاد لڑکا یا لڑکی کا کوئی الگ سے حصہ ہوگا؟ مرحوم کی جو بہنیں ہیں ان کا کیا حصہ ہوگا اور ان کی اگر اولاد ہیں لڑکا یا لڑکی ان کا بھی کوئی الگ سے حصہ ہوگا؟ مرحوم کی بیوی کا کیا حصہ ہوگا؟ لے پالک اولاد کا کیا حصہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 62518

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 130-149/L=2/1437-U مذکورہ بالا صورت میں مرحوم کا تمام ترکہ بعد ادائے حقوق مقدمہ علی المیراث ۸/ حصوں میں منقسم ہوکر ۲/ حصے بیوی کو، ۲/ حصے بھائی کو اور ایک ایک حصہ چاروں بہنوں میں سے ہرایک کو ملے گا۔ متبنّی یا جن بھائی بہنوں کی اولاد ہیں وہ سب مرحوم کے ترکہ سے محروم ہوں گے؛ البتہ جس بہن کی وفات مرحوم کی وفات کے بعد ہوئی ہے اس کا حصہ اس کے ورثاء شرعی میں تقسیم ہوگا۔ بیوی = ۲ بھائی = ۲ بہن = ۱ بہن = ۱ بہن = ۱ بہن = ۱


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند