• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 35476

    عنوان: وراقت: بھائی كے ہوتے ہوئے بھتیجوں كو كچھ نہیں ملے گا؟

    سوال: اگر ایک آدمی فوت ہوگیا،اس آدمی کا ایک بھائی اور ایک بہن اور کچھ بھتیجے اور ایک بیوی اور تین بیٹیاں ہیں، اس فوت شدہ آدمی کا مالک ان کے درمیان کس طرح تقسیم کیا جائے گا۔

    جواب نمبر: 35476

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1926=1610-12/1432 صورتِ مذکورہ میں اس مرحوم کا کل ترکہ از روئے شرع 72سہام پر تقسیم ہوگا، جن میں سے آٹھواں حصہ یعنی 9سہام زوجہ کو 16-16 سہام تینوں لڑکیوں کو اور دس سہام بھائی کو اور پانچ سہام بہن کو ملیں گے۔ بھائی کے ہوتے ہوئے بھتیجے محروم ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند