• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 30982

    عنوان: بتائیں کہ والدہ کے پیسے کیسے تقسیم کریں؟ ابھی حال ہی میں ان کا انتقال ہوگیاہے۔ ان...

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ والدہ کے پیسے کیسے تقسیم کریں؟ ابھی حال ہی میں ان کا انتقال ہوگیاہے۔ ان کے تین بیٹے ، ایک بیٹی اورشوہر حیات ہیں،ان کے شوہر نے دوبارہ شادی نہیں کی ہے۔ والدہ کے والدین زندہ نہیں ہیں، بلکہ ان کی چار بہنیں اور ایک بھائی ہیں اور سب کی شادی ہوچکی ہے۔ براہ کرم، حصہ کے بارے میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 30982

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 505=505-4/1432 صورت مسئولہ میں آپ کی والدہ مرحومہ کا پورا ترکہ حقوق مقدمہ علی الارث کی ادائیگی کے بعد 28سہام میں منقسم ہوگا جن میں سے 7سہام شوہر کو اور 3سہام بیٹی کو اور 6-6سہام تینوں لڑکوں میں سے ہرایک کو مل جائیں گے۔ مرحومہ کے بھائی بہنوں کو ترکے سے کچھ نہیں ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند