• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 158821

    عنوان: پیسو کی تقسیم

    سوال: میری دادی کا انتقال ہو گیا ہے ، ایک لاکھ روپے چھوڑ کر مری ہے ، میرے والد چار بھائی اور ان کی پانچ بہنیں ہیں، 9 لوگوں میں ایک لاکھ کی تقسیم کیسے ہوگی؟

    جواب نمبر: 158821

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 691-527/SN=6/1439

     اگر آپ کے دادا کا اور آپ کی دادی کے والدین کا انتقال مرحومہ سے پہلے ہی ہوگیا تھا تو صورت مسئولہ میں مرحومہ دادی نے بہ شمول یہ ایک لاکھ روپئے جو کچھ بھی ترکہ (مثلاً زیور، سامان اور اثاثہ وغیرہ) چھوڑا ہے، سب کے بعد ادائے حقوق متقدمہ علی الارث کل ۱۳/ حصے کیے جائیں گے، جن میں سے ۲-۲حصے مرحومہ کے چاروں بیٹوں میں سے ہرایک کو اور ایک ایک حصہ مرحومہ کی پانچوں بیٹیوں میں سے ہرایک کو ملے گا، نقشہ تخریج حسب ذیل ہے:

    ابن = 2

    ابن = 2

    ابن = 2

    ابن = 2

    بنت = 1

    بنت = 1

    بنت = 1

    بنت = 1

    بنت = 1


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند