• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 30822

    عنوان: تقسیم وراثت

    سوال: مانا کہ ایک باپ کے دوبیٹے ہیں ، ان میں سے دونوں بیٹے کے لڑکے ہو چکے ہیں۔ اب ان میں سے ایک بیٹے کا انتقال ہوجاتاہے تب تک سبھی جائداد ايك رہتی ہے، اس کے بعد باپ کا بھی انتقال ہوجاتاہے اور جائداد غیر منقسم رہتی ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ اس بیٹے کے بھتیجہ کا اس جائداد میں حصہ بنتاہے یا نہیں؟یا اس بیٹے پر معاملہ انحصارکرتاہے؟براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 30822

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):479=479-3/1432 صورت مسئولہ میں مرحوم باپ کی متروکہ جائداد میں اس کے پوتے یعنی بیٹے کے بھتیجے کا شرعاً کوئی حصہ نہیں بنتا، ہاں اگر موجود بیٹا اپنی ملکیت سے خوشی سے کچھ حصہ بھتیجے کو دینا چاہے تو منع نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند