• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 17286

    عنوان:

    میرے دادا کی دو بیویاں تھیں۔ پہلی بیوی کے دو لڑکے اور دو لڑکیاں تھیں۔ پہلی بیوی کا انتقال ہوا اورمیرے دادا نے دوسری شادی کرلی۔ دوسری بیوی کے تین لڑکے اور دو لڑکیاں تھیں۔میرے والد جو کہ پہلی بیوی سے تھے میرے دادا سے پہلے ان کا انتقال ہوگیا۔میں بڑا لڑکا تھا اور میرے والد کے انتقال کے وقت میری عمر صرف بارہ سال تھی۔ میرے والد کے انتقال سے پہلے میرے دادا بستر پر تھے ان کو فالج ہوگیا تھا۔ نہ تو وہ بول سکتے تھے اور نہ ہی بستر سے حرکت کرسکتے تھے۔ لیکن میرے دادا کی دوسری بیوی نے میرے دادا کو میرے والد کی موت کے بارے میں نہیں بتایا اور نہ ہی ہم کو ان سے ملنے دیا۔میرے والد کے انتقال کے آٹھ مہینہ کے بعد میرے دادا کروڑوں کی پراپرٹی چھوڑ کر انتقال کرگئے۔ جوں ہی میرے دادا کا انتقال ہوا دوسری بیوی نے یعنی ہماری سوتیلی دادی نے ہم کو (بشمول میری ماں، میرے تین چھوٹے بھائی، او ر دو چھوٹی بہنوں کو)اس بڑے بنگلہ سے باہر کرکے ایک کمرہ میں کردیا۔...

    سوال:

    میرے دادا کی دو بیویاں تھیں۔ پہلی بیوی کے دو لڑکے اور دو لڑکیاں تھیں۔ پہلی بیوی کا انتقال ہوا اورمیرے دادا نے دوسری شادی کرلی۔ دوسری بیوی کے تین لڑکے اور دو لڑکیاں تھیں۔میرے والد جو کہ پہلی بیوی سے تھے میرے دادا سے پہلے ان کا انتقال ہوگیا۔میں بڑا لڑکا تھا اور میرے والد کے انتقال کے وقت میری عمر صرف بارہ سال تھی۔ میرے والد کے انتقال سے پہلے میرے دادا بستر پر تھے ان کو فالج ہوگیا تھا۔ نہ تو وہ بول سکتے تھے اور نہ ہی بستر سے حرکت کرسکتے تھے۔ لیکن میرے دادا کی دوسری بیوی نے میرے دادا کو میرے والد کی موت کے بارے میں نہیں بتایا اور نہ ہی ہم کو ان سے ملنے دیا۔میرے والد کے انتقال کے آٹھ مہینہ کے بعد میرے دادا کروڑوں کی پراپرٹی چھوڑ کر انتقال کرگئے۔ جوں ہی میرے دادا کا انتقال ہوا دوسری بیوی نے یعنی ہماری سوتیلی دادی نے ہم کو (بشمول میری ماں، میرے تین چھوٹے بھائی، او ر دو چھوٹی بہنوں کو)اس بڑے بنگلہ سے باہر کرکے ایک کمرہ میں کردیا۔میرے دادا نے وقف کی پراپرٹی بھی چھوڑی ، جس میں سے وہ لوگ ہمیں صرف تین ہزار ماہانہ دیتے ہیں۔ میرے دادا نے اپنے پیچھے یتیموں اور غریبوں کے لیے خیرات خانہ چھوڑا ۔ ہم یتیم تھے لیکن ہم کوگھر کے پیسے سے نہیں ملا جب کہ بقیہ دنیا والے میرے دادا کے خیرات خانہ سے پیسے پارہہے ہیں۔ میرے چچا یعنی میرے والد کے حقیقی بھائیوں کو ان کی وراثت کے پیسے مل رہے ہیں، لیکن ہم کو کچھ نہیں مل رہا ہے۔ وراثت کی پراپرٹی، وقف کی پراپرٹی اورخیرات خانہ کی پراپرٹی میں جس کو ہمارے دادا نے چھوڑا ہے اسلام کے مطابق ہمارا کیا حصہ ہے؟ والسلام

    جواب نمبر: 17286

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1815=1441-11/1430

     

    آپ کے والد چونکہ آپ کے دادا کی وفات کے وقت حیات نہیں تھے بلکہ ان کی وفات سے پہلے ہی آپ کے والد کی وفات ہوچکی تھی، اور آپ کے چچا حیات ہیں اس لیے آپ لوگوں کا آپ کے دادا کے ترکہ سے کوئی حصہ نہیں ہوگا۔البتہ آپ کے چچا اگر بطور احسان آپ لوگوں کو کچھ زمین وجائیداد دیدیں تو یہ ان کی طرف سے احسان ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند