• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 57865

    عنوان: ماں کی جائدادمیں بیٹی اور بیٹے کا حصہ باپ کی جائداد کی طرح ہی دوحصے بیٹے کے لیے اور ایک حصہ بیٹی کے لیے لگے گا یا ماں کی جائداد میں بیٹا بیٹی برابر کے شریک ہوں گے؟

    سوال: ماں کی جائدادمیں بیٹی اور بیٹے کا حصہ باپ کی جائداد کی طرح ہی دوحصے بیٹے کے لیے اور ایک حصہ بیٹی کے لیے لگے گا یا ماں کی جائداد میں بیٹا بیٹی برابر کے شریک ہوں گے؟

    جواب نمبر: 57865

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 254-219/H=4/1436-U باپ کی وفات کے بعد جس طرح اولاد کے درمیان ضابطہ للذکر مثل حظ الانثیین (بیٹے کو دو حصے اور بیٹی کو ایک حصہ) کے مطابق جائداد تقسیم ہوتی ہے ماں کی وفات کے بعد بھی اسی ضابطے کے مطابق جائداد تقسیم ہوتی ہے، ماں کی جائداد میں بیٹا بیٹی برابر نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند