• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 30718

    عنوان: میری خالا کے شوہر جنکا انتقال ہو چکا ہے انکے شوہر اور شوہر کے بہن بھایوں چار بھائ چاربہن کے درمیان معاہدہ ہوا تھا کہ...

    سوال: میری خالا کے شوہر جنکا انتقال ہو چکا ہے انکے شوہر اور شوہر کے بہن بھایوں چار بھائ چاربہن کے درمیان معاہدہ ہوا تھا کہ باپ کی جائداد گھرکوچار بھائوں کے نام کروا کرہر بھائ ایک بہن کو ایک حصہ دےگا.میری خالاکا کہنا ہے کہ خالا کے شوہرانتقال کے بعد کیا وہ معاہدہ پورا کرنا ضروری ہے کہ شوہر کی ایک بہن کو حصہ دوں جبکہ دو چھوٹی بچیاں اور ایک چھوٹا بچہ ہے انکی پرورش کرنی ہے- خالا کی ساس اپنی بیٹی کیلیے حصہ مانگ رہی ہیں-میرے مرحوم خالو کے والد کا انتقال بہت سال پہلے ہو چکا-مرحوم خالو کی والدہ ابھی حیات ہیں-والدہ,دوبچیاں اور ایک بچہ چھوڑا تھا- بچوں کے نام اور عمرہیں- تہنیت 7 سال - رائہا 6 سال - عاظم 2 سال

    جواب نمبر: 30718

    بسم الله الرحمن الرحيم

    صورت مسئولہ میں آپ کے خالو کے حصے میں جو حصہ ان کی بہن کا ہے اس حصہ کو واپس کرنا آپ کی خالہ پر ضروری ہے، اس حصہ کو الگ کرنے کے بعد آپ کے خالو کا ترکہ بعد ادائے حقوق مقدمہ علی المیراث ۹۶/ حصوں میں منقسم ہوکر 12 حصے آپ کی خالہ کو، 16حصے آپ کی خالہ کی والدہ کو 34 حصے لڑکے عاظم کو، اور 17-17حصے دونوں لڑکیوں (تہنیت، رائحہ) میں سے ہرایک کو ملیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند