• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 606661

    عنوان:

    عورت کی وفات کے بعد اس کی جائیداد میں مرد کا کتنا حصہ ہے؟

    سوال:

    میری ایک بیمار بہن تھی جس کے نام ایک پلاٹ تھا اب اس کی وفات کے بعد اس کے شوہر کا حصہ ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 606661

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 261-116/SN=03/1443

     اگر آپ کی بہن نے کوئی اولاد نہیں چھوڑی ہے تو بعد ادائے حقوقِ متقدمہ علی الارث ان کا شوہر آدھے ”ترکہ“ کا حقدار ہے، اگر اولاد چھوڑی ہو تو ایک چوتھائی کا حقدار ہے۔ قال اللہ تبارک وتعالی: وَلَکُمْ نِصْفُ مَا تَرَکَ اَزْوَاجُکُمْ اِنْ لَمْ یَکُنْ لَہُنَّ وَلَدٌ فَاِنْ کَانَ لَہُنَّ وَلَدٌ فَلَکُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَکْنَ مِنْ بَعْدِ وَصِیَّةٍ یُوْصِیْنَ بِہَا اَوْ دَیْنٍ (النساء: 12)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند