معاملات >> وراثت ووصیت
سوال نمبر: 10806
میرے والد نے ریٹائر ہونے کے بعد زمین خریدی اور ہماری ماں کے نام پر ایک مکان بنایا۔ اس مکان کی تعمیر ہمارے والد کے ریٹائرمنٹ کے پیسوں سے نیز ہم بھائیوں کے تعاون سے ہوئی۔ ہم چھ بھائی اور تین بہن ہیں۔ ہماری ایک سوتیلی بہن بھی تھی جس کاہمارے والدصاحب کی وفات سے پہلے انتقال ہوچکا ہے ،اس کے دو بچے ہیں۔ ہمارے والد نے ہماری سوتیلی بہن کی ماں کے انتقال کے بعدہماری ماں سے شادی کی تھی۔ اب چونکہ سات سال پہلے ہماری ماں کا انتقال ہوچکا ہے اور اب اسی ماہ ہمارے والد صاحب کا بھی انتقال ہوچکا ہے۔ ہم اپنی وراثت کیسے تقسیم کریں؟

جواب نمبر: 10806
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 196=39/ل
صورت مسئولہ میں آپ کے والدین کا ترکہ 15 حصوں میں منقسم ہوکر دو، دو حصے آپ تمام بھائیوں میں سے ہرایک کو اور ایک ایک حصہ تمام بہنوں میں سے ہرایک کو ملے گا، واضح رہے کہ یہ تقسیم اس وقت ہے جب کہ آپ کی والدہ کی وفات کے وقت آپ کے نانا، نانی یا ان دونوں میں سے کوئی اسی طرح آپ کے والد کی وفات کے وقت آپ کے دادا، دادی یا ان دونوں میں سے کوئی حیات نہ رہا ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند