عنوان: براہ کرم، یہ بتائیں کہ جو لوگ پکی قبر بناتے ہیں ، کیا وہ صحیح ہے یا غلط ؟ اور جو لوگ قبر پکی تو نہیں بناتے ہیں ، لیکن اس کی دیکھ بھال اس طرح کرتے ہیں کہ اسے خراب ہونے نہیں دیتے ، اس قبر کو مٹی سے صحیح کرتے رہتے ہیں، کیا یہ ٹھیک ہے یا غلط ؟
سوال: براہ کرم، یہ بتائیں کہ جو لوگ پکی قبر بناتے ہیں ، کیا وہ صحیح ہے یا غلط ؟ اور جو لوگ قبر پکی تو نہیں بناتے ہیں ، لیکن اس کی دیکھ بھال اس طرح کرتے ہیں کہ اسے خراب ہونے نہیں دیتے ، اس قبر کو مٹی سے صحیح کرتے رہتے ہیں، کیا یہ ٹھیک ہے یا غلط ؟
جواب نمبر: 2227501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل):844=601-6/1431
پکی قبر بنانا جائز نہیں: ولا یجصص بہ قالت الثلاثة لقول جابر رضي اللہ عنہ نہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن تجصیص القبور إلخ (طحطاوي) البتہ اگر قبر بوسیدہ ہوگئی ہو تو اس پر مٹی ڈال کر ٹھیک کردینے میں مضائقہ نہیں: وإذا خربت القبور فلا بأس بتطیینہا کذا في التاتارخانیة وہو الأصح وعلیہ الفتوی (عالم گیري: ۱/۱۶۶)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند