متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 9100
کیا انٹرنیٹ پر چیٹنگ کرنا صحیح ہے؟ اس میں ہمارا پردہ بھی رہتا ہے؟
کیا انٹرنیٹ پر چیٹنگ کرنا صحیح ہے؟ اس میں ہمارا پردہ بھی رہتا ہے؟
جواب نمبر: 9100
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 2234=1825/ ب
اجنبی مردوں سے بلاوجہ دوستی قائم کرنا وقت کی بربادی اور لایعنی کام ہے، حدیث میں آیا ہے: من حسن إسلام المرء ترکہ مالا یعنیہ انسان کے اسلام کی اچھائی میں سے یہ ہے کہ وہ لایعنی کام کو چھوڑ دے۔ اور اجنبی لڑکوں سے چیٹنگ سے دوستی کرنا شرعاً حرام اور بدترین معصیت تک پہنچانے والا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند