• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 67479

    عنوان: کسی کی دیوار یا مکان یا دکان پر بنا اجازت پوسٹر اور اشتہارات لگانا ؟

    سوال: کسی کی دیوار یا مکان یا دکان پر بنا اجازت پوسٹر اور اشتہارات لگانا حلال ہے یا حرام ہے؟اگر جلسے یا دینی اشتہارات بنا اجازت چپکادیئے جائیں تو کیسا ہے؟ (حلال یا حرام)

    جواب نمبر: 67479

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1165-1168/N=11/1437 کسی کے مکان یا دکان وغیرہ کی مملوکہ دیوار پر اس کی اجازت کے بغیر کوئی دینی یا دنیوی اشتہار یا پوسٹر لگانا جائز نہیں، البتہ اگر مالک کی طرف سے اجازت ہو تو درست ہے اور اجازت صراحتاً ضروری نہیں، دلالتاً اجازت بھی کافی ہے، اور دلالتاًاجازت یہ ہے کہ لوگ اگر اس کی دیوار اشتہار لگاتے ہوں تو وہ منع نہ کرتا ہو اور نہ ہی اسے اس پر کوئی اعتراض ہو، عام طور پر لوگ دلالتاً اجازت کی بنیاد پر دوسروں کی دیواروں پر اشتہار یا پوسٹر لگاتے ہیں؛ لہٰذا اگر کوئی شخص اپنی دیوار پر کوئی اشتہار یا پوسٹر لگانا پسند نہیں کرتا ہے تو وہ لوگوں کو صاف طور پر منع کردے یا اپنی دیوار عدم اجازت کا چھوٹا سا اعلان لگادے، لا یجوز لأحد أن یتصرف في ملک غیرہ بلا إذنہ (مجلة الأحکام العدلیة مع شرح المجلة لسلیم رستم باز ۱: ۶ رقم المادة: ۹۶) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند