• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 150523

    عنوان: شراب کی بوتلوں کا استعمال؟

    سوال: مفتی صاحب، کیاشراب کی بوتلوں کو اچھی طرح دھوکر اس کو دوسرے کاموں میں استعمال کرنا جائز ہے کہ نہیں؟ حالانکہ واضع کی وضع صرف شراب بھرنے کے لئے اس کو بنایا تھا؟اس کا مفصل مسئلہ کیا ہے ؟ آپ رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 150523

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1042-1081/L=8/1438

    فی نفسہ ان بوتلوں میں گوئی خرابی نہیں ہے، خرابی غلط استعمال کی وجہ سے آئی ہے، اگر کوئی ان بوتلوں کو اچھی طرح دھوکر دوسرے کاموں میں استعمال کرے تو مضایقہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند