• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 48025

    عنوان: بہت سے نمائندے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کی کمپنی کی دوائیاں لکھیں تو کیا ان سے تحفے لینا جائز ہے

    سوال: میں ڈاکٹر ہوں اور ایک کارپوریٹ اسپتال میں کام کرتاہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ میڈیکل کے بہت سے نمائندے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کی کمپنی کی دوائیاں لکھیں تو کیا ان سے تحفے لینا جائز ہے جیسے کہ ٹور میں جانا، کتابیں، گھریلو اشیاء ۔ براہ کرم، جواب دیں جزاک اللہ

    جواب نمبر: 48025

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1375-1050/B=11/1434-U چونکہ اس میں آپ کی کوئی محنت اور بھاگ دوڑ نہیں ہے صرف اس کمپنی کی دوا لکھ دینے سے آپ اس سے معاوضہ یا تحفہ دینے کے حق دار نہ ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند