• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 18587

    عنوان:

    موبائل کی میموری میں قرآن مجید (سوفٹ وئیر) اسٹور کیا گیا ہے۔ اس موبائل میں جب قرآن مجید کا سوفٹ وئیر پروگرام بند ہو تو اسکرین پر قرآن نظر نہیں آتاہے تو یہ موبائل ہم لے کر ناپاکی کی جگہ مثلا بیت الخلاء ، وغیرہ جا سکتے ہیں؟ کیا اس طرح سے قرآن مجید کی بے حرمتی ہوگی؟( ۲) یہی موبائل ہم ازار /پینٹ کی جیب میں رکھ سکتے ہیں؟ (۳) کوئی بیٹھا ہو ، اس کے نیچے کی حصة والی جگہ پر یہی موبائل رکھ سکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 18587

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 494=395-3/1431

    (۱-۳) اگرچہ قصد تو نہیں ہوتا مگر ان تمام صورتوں میں قرآنِ مقدس کی بے ادبی وبے حرمتی کا اندیشہ تو ضرور ہوتا ہے اور اس سے احتراز واجب ہے،پس اسٹور کرنا، اس کو بیت الخلاء میں لے جانا، پینٹ کی جیب میں رکھنا، وغیرہ امور سے اہل اسلام کو بچنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند