• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 33252

    عنوان: کیا عورت سیلس مینی کا کام کرسکتی ہے؟

    سوال: بے روزگاری کی وجہ سے مجبورا کیا عورت مارکیٹ میں سیلس مینی کا کام اجرت پر کرسکتی ہے۔

    جواب نمبر: 33252

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1185=766-8/1432 شریعت نے روپے کمانے کی ذمہ داری مرد پر ڈالی ہے، عورت کو اس کا مکلف نہیں بنایا ہے، ویسے اگر کوئی واقعی مجبور عورت ہو تو اس کو کام کرنے کی بھی اجازت ہے، البتہ اس پر ایسی صورت میں بھی حدود شرع کی پابندی ضروری ہے یعنی ایسی جگہ ملازمت نہ کرے جہاں اس کے لیے پردہ میں رہنا دشوار ہو یا یہ کہ وہ ماحول اختلاط والا ہو، جہاں پر مرد وعورت دونوں کام کرتے ہوں جس کی وجہ سے آپس میں بے تکلفانہ وبے حجابانہ باتیں کرنے کی نوبت آتی ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند