• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 176551

    عنوان: رہن ركھی زمین سے فائدہ اٹھانا كیسا ہے؟

    سوال: ارض مرہونہ سے انتفاع کا حکم کہا ہے؟ انتفاع کی کوئی جائز صورت ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو وہ کیا ہے؟ جزاکم اللہ

    جواب نمبر: 176551

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 569-409/SN=06/1441

    (۱) ارضِ مرہونہ سے انتفاع شرعاً جائز نہیں ہے، مرہون سے انتفاع درحقیقت ”قرض“ سے انتفاع ہے اور ”قرض“ سے نفع حاصل کرنے کو احادیث میں ”ربو “ یعنی ”سود “ کہا گیا۔ کل قرض جرّ منفعة فہو ربا (مصنف ابن أبی شیبة) ۔ نیز دیکھیں، شامی: ۱۰/۸۳، ط: زکریا)

    (۲) اس کی جائز صورت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند