• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 15262

    عنوان:

    مجھ حقیر کا مفتیان کرام سے یہ سوال ہے کہ میں مویشیوں کے معالجے سے متعلق تعلیم حاصل کررہا ہوں اور جانوروں سے پالا پڑتا رہتاہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا احناف کے نزدیک کتوں کا کاروبار یا خریدوفروخت جائز ہے؟ اور دیگر جنگلی جانوروں کا کیا حکم ہے؟ تفصیلی جواب ارسال فرمائیں۔ یہاں اس مسئلہ کے شرعی حکم کی بہت اشد ضرورت ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15262

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1351=1351/1430/م

    کتے کی خرید وفروخت جائز ہے، دیگر جنگلی جانورں کا بھی یہی حکم ہے، خنزیر کے علاوہ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند