• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154428

    عنوان: اسٹوڈینٹ سے چھٹیوں کی فیس لے کر استاذ کو تنخواہ دینا جائز ہے؟

    سوال: کیا مدرسہ /اسکول کے اسٹوڈینٹ سے چھٹیوں کی فیس (تقریبا دو مہینے ) لے کر استاذ/ٹیچر کو تنخواہ دینا جائز ہے؟کیا یہ تنخواہ استاذ کے لیے حلال ہوگی؟اسی طرح کیا اسٹوڈینٹ سے دو مہینوں کی چھٹیوں کی ٹرانسپورٹ فیس لینا اور ڈرائیوروں کو تنخوا دینا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 154428

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1495-1523/L=1/1439

    تعلیمی فیس یا ٹرانسپورٹ فیس تعلیم دینے اور بچوں کو گاڑیوں میں لانے اور لے جانے کے عوض ہوتی ہے اور جب چھٹیوں میں نہ تعلیم ہوئی اور نہ ہی گاڑیوں سے ان آنا جانا ہوا تو تعلیم یا ٹرانسپورٹ کے نام پر فیس لینا بھی درست نہ ہوگا؛البتہ اگرسالانہ فیس مقرر کی جائے جس میں چھٹیوں کے ایام بھی ہوں تو پھر لینے کی گنجائش ہوگی ،بوقتِ ضرورت یہ ترکیب اختیار کی جاسکتی ہے۔

     نوٹ :بہتر صورت یہ ہے کہ پڑھائی کے مثلاً دس مہینوں کی فیس کچھ زائد کردی جائے اورچھٹیوں کے ایام کی فیس نہ لی جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند