• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 32491

    عنوان: کیا میرے لیے ایسی ویب سائٹ پر کام کرنا جائز ہے جس میں تصویریں ہوں؟

    سوال: میں اسلام آباد کا رہائشی ہوں اور اسلام آباد میں ملازمت کرتاہوں۔ میرا کام ویب ڈیولپمنٹ(انٹر نیٹ میں ویب سائٹ پہ کام کرنا) ہے ، جس میں انسانوں کی تصاویر بھی ہوتی ہیں جو میں خود نہیں لیتاہوں، کیا میرے لیے ایسی ویب سائٹ پر کام کرنا جائز ہے جس میں تصویریں ہوں؟یا تصویریں اپلوڈ(ڈالنا) کرسکتے ہوں؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 32491

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1022=1022-7/1432 اگر آپ سے متعلق کام میں ممنوعہ تصاویر سازی کا عمل دخل نہیں ہے تو آپ کی ملازمت پر حرام ہونے کا حکم نہیں، لیکن انسانی تصاویر اپلوڈ (ڈالنا) کا عمل بھی کراہت سے خالی نہیں، مسلمان کو صاف ستھری اور بے غبار کمائی والا کام اختیار کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند