متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 177932
جواب نمبر: 177932
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:820-626/sn=9/1441
(1)مباح مقصد میں استعمال ہونے والے ویب سائٹ بنا کر کمانا شرعا جائز ہے ، بس یہ ملحوظ رہے کہ اس میں ذی روح کی تصویر ڈیزائن نہ کی جائے۔
مستفاد:...والصحیح أنہ یجوز بیع کل شیء ینتفع بہ کذا فی التتارخانیة.[الفتاوی الہندیة 3/ 114،الفصل الخامس فی بیع المحرم الصید وفی بیع المحرمات) ،والحاصل أن جواز البیع یدور مع حل الانتفاع مجتبی،(الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 7/ 258، باب البیع الفاسد،ط: زکریا، دیوبند)
(2) کسی طالب علم کو تعلیمی مواد فراہم کرکے اس پر طے شدہ معاوضہ لینے میں تو کوئی حرج نہیں ہے ؛ لیکن کسی ایسے شخص کو مکمل اسائمنٹ تیار کرکے دینا جس کے بارے میں معلوم ہوکہ وہ اسے غلط بیانی کرتے ہوئے اپنے نام سے پیش کرے گا ،شرعا منع ہوگا ؛ کیونکہ یہ من وجہ معصیت یعنی دھوکہ دہی میں تعاون کرنا ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند