• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 610269

    عنوان:

    کیا بے اولاد کی شفاعت کا ذمہ حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے لیا ہے؟

    سوال:

    سوال : ہماری شادی کو تقریباً 11 برس ہو چکے ہیں مگر اب میری بیوی دن رات روتی رہتی ہے کیونکہ ہماری اولاد نہیں ہے، جب اس سے میں وجہ پوچھتا ہوں تو وہ نہیں بتاتی، کل رات کو اس نے مجھے بتایا ہے کہ میں اس لئے روتی ہوں کہ ہماری اولاد نہیں ہے اور اگر میں مر گئی تو میری بخشش و شفاعت کون کرائے گا اس لیے دن رات روتی ہوں حضرت جی مجھے کسی نے بتایا تھا کہ ایک حدیث مبارکہ ہے جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ بے اولاد کی شفاعت کا ذمہ حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اٹھایا ہے اس معاملے میں رہنمائی فرمائیں۔ بہت شکریہ

    جواب نمبر: 610269

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1052-745/H=08/1443

     ایسی كوئی حدیث تو ہم نے كہیں نہیں دیكھی اور اب تلاش كے باوجود ملی نہیں‏، آپ اپنی اہلیہ سے كہہ دیں وہ ہر نماز كے بعداور آپ بھی سورہٴ مریم (پ: 16) كا پہلا ركوع ہر نماز كے بعد اور سونے سے قبل پڑھا كریں نیز اتباع سنت كی ہر معاملہ میں كوشش كرتے رہیں ان شاء اللہ حضرت نبی اكرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم كی شفاعت حاصل ہوگی۔ (الف) بہشتی زیور (ب) فضائل اعمال كو گھر میں پڑھنے سننے كا اہتمام كریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند