• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 59172

    عنوان: کیا یہ حدیث مستند ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ”بے نور ہوجائے اس کا چہرہ جو کوئی میری حدیث سن کر آگے نہ پہنچائے“۔

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ حدیث مستند ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ”بے نور ہوجائے اس کا چہرہ جو کوئی میری حدیث سن کر آگے نہ پہنچائے“۔

    جواب نمبر: 59172

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 738-585/D=7/1436-U

    (۱) حدیث کے عربی الفاظ نقل کیے جائیں تو اس کی بابت لکھا جائے کہ حدیث ہے یا نہیں؟ یا کس درجہ کی ہے؟ (۲) حدیث میں یہ الفاظ آئے ہیں جسے ترمذی اور ابن ماجہ نے نقل کیا ہے عن عبد اللہ بن مسعود قال سمعت رسول اللہ صلی اللہ عیلہ وسلم یقول نضَّر اللہ امرأ سمع منا شیئًا فبلغہ کما سمعہ فرُبَّ مبلّغ أوعی لہ من سامعٍ (مشکاة: ۳۵) اللہ تعالیٰ نے اس شخص کو خوش اور شاداب رکھے جس نے ہماری کوئی بات سنی پھر جیسا سنا ویسے ہی دوسرے کو پہنچادیا، کیونکہ بعد میں جنھیں بات پہنچی وہ کبھی پہلے سننے والے سے زیادہ سمجھنے والے اور یاد کرنے والے ہوتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند