• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 42541

    عنوان: حدیث اور باب

    سوال: تقریباً ہر محدث نے اپنی حدیث کی کتاب میں باب درج کر کے حدیث درج کی ہے یعنی ہر حدیث کسی نہ کسی باب میں درج ہے، آپ سے سوال ہے کہ باب کی کیا اہمیت ہے؟

    جواب نمبر: 42541

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2229-1733/B=1/1434 احادیثِ نبویہ میں کوئی حدیث طہارت سے متعلق ہے کوئی نماز سے متعلق ہے کوئی بیوع سے متعلق ہے کوئی اخلاص وآداب سے متعلق ہے۔ کوئی سیرت نبوی، کوئی سیرت صحابہ سے متعلق ہے، محدثین کرام اسی لیے مبوب کرتے ہیں تاکہ ہرحدیث اس باب سے متعلق علیحدہ ہوجائے اور لوگوں کے لیے تلاش کرنا آسان ہو، اگر ساری حدیثوں کو بغیر ابواب کے خلط ملط ہوں تو ہمیں کسی موضوع سے متعلق احادیث کا تلاش کرنا ناممکن ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند