• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 60651

    عنوان: بندہ آپ سے پوچھنا چاہتاہے کہ کثرت ذکر کے متعلق جو آیت ہے اور احادیث ہیں ان سے کیا مراد ہے؟ http://rahesuluk.com/qadria.html ، اس لنک میں موجود کتاب فیوض النور میں جو ذکر ہے وہ کرسکتے ہیں؟

    سوال: بندہ آپ سے پوچھنا چاہتاہے کہ کثرت ذکر کے متعلق جو آیت ہے اور احادیث ہیں ان سے کیا مراد ہے؟ http://rahesuluk.com/qadria.html ، اس لنک میں موجود کتاب فیوض النور میں جو ذکر ہے وہ کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 60651

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1279-1283/L=11/1436-U کثرت ذکر سے مراد اللہ کو زیادہ سے زیادہ یاد کرنا اور اس کی یاد سے غافل نہ ہونا ہے، ایک حدیث میں ہے کہ ”اللہ رب العزت کا ذکر اس کثرت سے کیا کرو کہ لوگ پاگل کہنے لگیں“ اور یہ اسی وقت ہوسکتا ہے جب کہ والہانہ طور پر ذکر کیا جائے، واضح رہے کہ ذکر میں سب سے افضل ذکر لا الہ الا اللہ ہے، اس کے بعد سبحان اللہ، الحمد للہ وغیرہ ہیں، آپ ان کی کثرت کریں اور تلاوت پر مداومت کریں اور بہتر ہے کہ آپ حضرت مفتی تقی صاحب عثمانی دامت برکاتہم یا پیر فقیر ذوالفقار علی نقشبندی دامت برکاتہم سے بیعت ہوجائیں اور ان کے بتائے ہوئے معمولات پر عمل کریں کسی کتاب میں مذکور ذکر پر بذات خود عمل نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند