• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 607204

    عنوان:

    کیا سوال میں مذکورہ الفاظ کسی حدیث میں ہے ؟

    سوال:

    مجرم چھوٹ جائے تو کوئی پروبلم نہیں ہے ، لیکن ایک بے گناہ کو سزا نہیں ہونی چاہیے ، ایسا یا اِس سے ملتا جلتا کسی حدیث میں ہے ؟ اگر حدیث میں نہیں ہے تو جو یہ کلمات عام زبان پر ہے اس کے بارے میں اسلام کا کیا نقطہ نظر ہے ؟

    جواب نمبر: 607204

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 363-290/B=04/1443

     اس مضمون کی کوئی حدیث ہماری نظر سے نہیں گذری۔ بظاہر یہ تو ایک کہاوت معلوم ہوتی ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ مجرم اگر ہاتھ سے نکل گیا تو یہ بھی جرم ہے لیکن اس میں پرابلم نہیں مگر کسی بے گناہ کو سزا دیدینا یہ بہت بڑے درجہ کا گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند