• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 607056

    عنوان:

    داڑھی کی حدود کیا ہیں؟

    سوال:

    سوال : میں پاکستان سے ہوں داڑھی میں خط کی حدود واضح کر دیں اگر ممکن ہو تو تصویر سے اگاہ کر دیں ۔

    جواب نمبر: 607056

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 316-247/D=04/1443

     (۱) عربی میں لُحی اس ہڈی کو کہتے ہیں جس پر دانت ہوتے ہیں اور چونکہ داڑھی اس ہڈی پر پیدا ہوتی ہے اس لئے داڑھی کو ”لحیہ“ کہتے ہیں۔

    (۲) خط بنوانا یعنی جو بال داڑھی کی حدس سے بڑھ کر رخسار پر پیدا ہوگئے ہوں ا ن کو بنوانا درست ہے، نیچے جو لب کے بال ہوتے ہیں ان کو منڈوانا منع ہے، حلق پر جو بال ہوتے ہیں ان کو بھی نہیں منڈوانا چاہئے۔ ولا یحلق شعر رأسہ وعن أبي یوسف لا باس بہ ․․․․․․ نتف الفنیکین بدعة وہما جانبا العنفقة وہی شعر الشفة السفلی۔ (عالمگیری: کتاب الکراہیة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند