عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 164730
جواب نمبر: 164730
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1333-959/sn=1/1440
مسواک کا ایک بالشت کی مقدار لمبی ہونا محض مندوب ومستحب ہے، واجب وضروری نہیں، نیز یہ لمبائی ابتدائے استعمال میں مطلوب ہے، استعمال کے نتیجے میں اگر مسواک چھوٹی ہوجائے تو یہ خلاف مستحب بھی نہیں۔ الغرض اگر کسی کی مسواک ایک بالشت سے کم ہے تو اس کا استعمال بھی شرعاً درست ہے، ناجائز نہیں ہے۔
ونُدِبَ إمساکہ بِیُمناہ کونہ․․․ فی غلظ الخنصر وطول شبر․․․ الظاہر أنہ في ابتداء استعمالہ فلا یضر نقصہ بعد ذلک بالقطع منہ لتسویتہ الخ (درمختار مع الشامی: ۱/۲۳۴، ط: زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند