• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 601109

    عنوان:

    نمازِ پنجگانہ کی رکعتوں کا ثبوت اور اس كی فرضیت كس طرح؟

    سوال:

    مجھے دریافت یہ کرنا ہے کہ نمازِ پنجگانہ کے رکعتوں کا ثبوت کس حدیث سے ہے ؟ حدیثِ متواتر سے ہے یا خبرِآحاد سے ؟ اگر خبرِآحاد سے ہے تو سوال یہ ہے کہ خبرِآحاد سے فرضیت کیسے ثابت ہوسکتی ہے ؟

    براہ کرم جلد از جلد مدلل اور مع حوالہ جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 601109

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 231-361/M=06/1442

     نماز پنجگانہ کی رکعتوں کا ثبوت، احادیث قولیہ و فعلیہ سے ہے، خبرواحد سے فرضیت اس وقت ثابت ہوسکتی ہے جب کہ وہ کتاب اللہ کے مجمل حکم کے بیان میں وارد ہو اور کوئی دلیل قطعی اس کے معارض نہ ہو جیسے مسح رأس کا حکم قرآن سے ثابت ہے اور وہ مجمل ہے اور مقدار ناصیة والی روایت بیان ہے، اسی طرح نماز پنجگانہ کی رکعتوں کی تعداد کے سلسلے میں آیت کریمہ مجمل ہے اور قولی و فعلی احادیث اس کا بیان ہیں پس مجمل حکم کا بیان بھی مجمل کی طرح قطعی ہوگا۔ وأما عدد رکعتات ہذہ الصلوات فالمصلي لایخلو إما أن یکون مقیماً وإمّا أن یکون مسافراً، فإن کان مقیماً فعدد رکعاتہا سبعة عشر: رکعتان، وأربع، وأربع، وثلاث، وأربع، عرفنا ذٰلک بفعل النبي صلی اللہ علیہ وسلم وقولہ: صَلُّوا کما رأیتموني أُصلي، وہذا لأنہ لیس فی کتاب اللہ عدد رکعات ۔ ہذہ الصلوات فکانت نصوص الکتاب العزیز مجملة فی حق المقدار، ثم زال الإجمال ببیان النبي صلی اللہ علیہ وسلم قولاً و فعلاً کما في نصوص الزکاة والعشر والحج وغیر ذٰلک الخ (بدائع الصنائع) نیز دیکھئے اصول الشاشی وغیرہ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند