• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 62941

    عنوان: کیا ٹوپی پہن کر کھانا سنت ہے ؟

    سوال: کیا ٹوپی پہن کر کھانا سنت ہے ؟

    جواب نمبر: 62941

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 152-152/Sd=3/1437-U ٹوپی پہن کر کھانے کے سلسلے میں احادیث میں توکوئی صراحت نہیں مل سکی؛ البتہ فقہائے کرام نے لکھاہے کہ سر کھول کر کھانا خلافِ ادب ہے؛ اس لئے سر ڈھانک کر ہی کھانا چاہیے۔ ولابأس بالأکل متکئا و مکشوف الرأس في المختار۔ (الفتاوی البزازیة: ۳/۲۰۶، کتاب الکراہیة، الفصل الخامس في الأکل، ط: زکریا، دیوبند) قال ابن عابدین نقلاً عن النہایة: ان کلمة لابأس دلیل علی أن المستحب خلافہ؛ لأن البأس الشدة۔ (رد المحتار: ۱/۶۵۸، کتاب الصلاة، باب مایفسد الصلاة ومایکرہ فیہا، مطلب: کلمة لابأس دلیل علی أن المستحب غیرہ، ط: دار الفکر، بیرت) وقال نقلاً عن المنح: ان کلمة لابأس تستعمل غالباً فیما ترکہ أولی۔ (رد المحتار: ۶/۳۵۸، کتاب الحظر والاباحة،فصل في اللبس، ط: دار الفکر، بیرت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند