• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 18979

    عنوان:

    میرا سوال ہے کہ کیا کوئی ایسی حدیث ہے جس میں کہا گیا ہو کہ سبز عمامے والے دجال کے ساتھ ہوں گے؟ حوالہ کے ساتھ بتائیں۔

    سوال:

    میرا سوال ہے کہ کیا کوئی ایسی حدیث ہے جس میں کہا گیا ہو کہ سبز عمامے والے دجال کے ساتھ ہوں گے؟ حوالہ کے ساتھ بتائیں۔

    جواب نمبر: 18979

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 236=188-3/1431

     

    مشکاة شریف میں ہے: ?عن أنس عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: یتبع الدجال من یہود أصفہان سبعون ألفًا علیہم الطیالسة? یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اصفہان کے ۷۰ ہزار یہودی دجال کا ساتھ دیں گے، جن پر سبز رنگ کی چادر ہوگی۔ (مشکاة شریف: ۲/۴۷۵) طیلس کی جمع طیالسہ ہے، جس کا معنی سبز رنگ کی چادر ہے۔ (مصباح اللغات)

    نوٹ: حاصل یہ کہ ایسی کوئی حدیث نہیں جس میں یہ مذکور ہو کہ سبز عمامہ والے دجال کے ساتھی ہوں گے،

    البتہ مذکورہ حدیث میں دجّال کے ساتھی یہودیوں کی پہچان بتلائی گئی ہے کہ ان پر سبز رنگ کی چادر ہوگی۔(د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند