• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 154763

    عنوان: حسن، صحیح، ضعیف وغیرہ اصطلاحات کب شروع ہوئیں؟

    سوال: حدیث کے حوالہ سے استعمال ہونے والی اصطلاحات مثلاً صحیح ضعیف وغیرہ کا استعمال کس امام یا محدث کے زمانہ میں شروع ہوا؟ کیا یہ اصطلاحات ۱۵۰ ہجری سے پہلے استعمال ہونا شروع ہوئیں یا ۱۵۰ ہجری کے بعد؟

    جواب نمبر: 154763

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1433-1420/sn=2/1439

    ”صحیح“، ”ضعیف‘ اور ”حسن“ وغیرہ جیسے الفاظ تو امام شافعی (م: ۲۰۴ھ) امام بخاری (م: ۲۵۶) اور مام ترمذي: ۲۷۹ھ) وغیرہ کے زمانے میں بھي استعمال کم وبیش ہوتے رہے؛ البتہ فنی اصطلاح کے طور پر باضابطہ ان کی ابتداء اولاً امام ابوسلیمان خطابی نے کیا ہے جیسا کہ علامہ عراقی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب میں اس کا ذکر کیا ہے۔ ”توجیہ النظر إلی أصول الأثر“ میں ہے: قال الإمام أبو سلیمان أحمد الخطابي: الحدیث عند أہلہ ثلاثة أقسام: صحیح، وحسن، وسقیم․․․ قال العراقي فی نکتہ: لم أر من سبق الخطابي إلی تقسیمہ المذکور وإن کان في کلام المتقدمین ذکر الحسن ہو موجود في کلام الشافعی والبخاري وجماعة ولکن الخطابي یقل التقسیم عن أہل الحدیث وہو إمام ثقة فتبعہ ابن الصلاح الخ (ص: ۱۷۷، ۱۷۸، ط: حلب) مزید تفصیل کے لیے محولہ بالا کتاب کا مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند