• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 42329

    عنوان: چالیس احادیث كی فضیلت

    سوال: میں نے ۴۰ احادیث عربی میں یاد کی ہے .کیا میں اس کو بیان یا تعلیم میں بیان کر سکتا ہو کہ نہیں ؟

    جواب نمبر: 42329

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1719-1090/L=1/1434 حدیث شریف میں ہے: جو شخص امرِ دین سے متعلق چالیس حدیثیں میری امت کو پہنچائے اس کو اللہ تعالی زمرہٴ علماء میں محشور فرمائیں گے اور میں اس کا شفیع ہوں گا (فضائل اعمال: ۵۶، بحوالہ زاد السعید) اس حدیث کی روس سے احادیث رسول کو لوگوں میں بیان کرنے سے قبل آپ کسی معتبر عالمِ دین کو سناکر ان حدیثوں کو صحیح مطلب وتشریح اچھی طرح سمجھ لیں اور حدیث بیان کرتے وقت اپنی طرف سے کسی طرح کی کمی یا زیادتی نہ کریں، مبادا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف غلط بات منسوب ہوکر نیکی برباد، گناہ لازم کا مصداق قرار پائیں، حدیث کا معاملہ بہت نازک ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند