• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 23490

    عنوان: کیا یہ حدیث شریف ہے اس مفہوم کی۔ إن اللہ یستحیی أن یعذب ذا شیبة في الإسلام؟ حوالہ دیں تو مہربانی ۔ 
    (۲) اعلاء السنن کس کی تصنیف ہے کیا یہ حکیم الامت رحمة اللہ علیہ کے بھانجے ہیں؟

    سوال: کیا یہ حدیث شریف ہے اس مفہوم کی۔ إن اللہ یستحیی أن یعذب ذا شیبة في الإسلام؟ حوالہ دیں تو مہربانی ۔ 
    (۲) اعلاء السنن کس کی تصنیف ہے کیا یہ حکیم الامت رحمة اللہ علیہ کے بھانجے ہیں؟

    جواب نمبر: 23490

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1452=1085-7/1431

    یہ موضوع حدیث ہے کذا في اللآلي المصنوعة في الأحادیث الموضوعة۔
    (۲) اعلاء السنن حضرت علامہ محقق الثبت الحجة المفسر الورع الزاہد مولانا ظفر احمد عثمانی رحمہ اللہ تعالیٰ رحمة واسعہ کی تصنیف ہے، اور مولانا ظفر احمد صاحب رحمہ اللہ حضرت حکیم الامت مولانا محمد اشرف علی صاحب تھانوی نور اللہ مرقدہ کے بھانجہ تھے۔ ہکذا فی مقدمة إعلاء السنن․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند