• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 165492

    عنوان: وضو میں مختلف اعضا دھوتے وقت منقول دعاوٴں کا حکم

    سوال: بعض کتابوں میں وضو کے ہر اعضاء دھوتے وقت کی دعا مذکور ہے ان دعاؤں کی حیثیت ہے ؟

    جواب نمبر: 165492

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:45-22/N=2/1440

     وضو کے مختلف اعضا دھوتے وقت بعض کتابوں میں جو دعائیں آئی ہیں، وہ پڑھی جاسکتی ہیں، معنی کے اعتبار سے بہت عمدہ ہیں؛ البتہ ان کے مسنون ہونے کا عقیدہ نہ رکھاجائے؛ کیوں کہ ان کی اسانید ضعیف ہیں۔

    والدعاء الوارد عندہ أي: عند کل عضو، وقد رواہ ابن حبان وغیرہ عنہ علیہ الصلاة والسلام من طرق، قال محقق الشافعیة الرملي: فیعمل بہ في فضائل الأعمال وإن أنکرہ النووي، فائدة: شرط العمل بالحدیث الضعیف عدم شدة ضعفہ وأن یدخل تحت أصل عام وأن لا یعتقد سنیة ذلک الحدیث (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الطھارة، ۱: ۲۵۲، ۲۵۳، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، قولہ: ”من طرق“: ……… لکن ظاھر عملھم بہ أنہ لیس من القسم الأخیر (رد المحتار)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند